اسلام آباد (صباح نیوز) برطانوی پارلیمنٹ کا چار رکنی وفدپیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہکرے گا۔ چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی سمیت دیگر پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کی صورتحال، پاک بھارت تعلقات اور کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا۔ ذرائع کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کا نمائندہ چار رکنی وفد کل اتوار کو چارروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گا۔، یہ وفد سپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پر پاکستان آ رہا ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے اہم ملاقات ہو گی۔ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔