ایجبیسٹن (سپورٹس ڈیسک) برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے سٹاف کے لیے ایجبسٹن کرکٹ کلب گراؤنڈ کو وسیع کورونا وائرس ڈرائیو ان ٹیسٹنگ سائٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ورکرز نے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ کلب گراؤنڈ کو وسیع ڈرائیو ان کورونا ٹیسٹینگ سائٹ میں تبدیل کرنے کے لیے خیمے اور پورٹ کیبنز لگانا شروع کر دیئے ہیں۔نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) انگلینڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ڈرائیو ان ٹیسٹنگ سائٹ اگلے ہفتے این ایچ ایس کے سٹاف کی ٹیسٹنگ کے لیے کام کا آغاز کرے گی۔ برطانیہ میں سب سے پہلے چیسینگٹن ورلڈ آف ایڈوینچرز میں این ایچ ایس سٹاف کے لیے ڈرائیو ان کورونا ٹیسٹنگ سینٹر کا آغاز کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ برطانیہ میں این ایچ ایس کے 5 لاکھ فرنٹ لائن میڈیکل کارکنان میں سے اب تک صرف 5 ہزار کارکنان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔