اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے برطانوی رکن پارلیمان(ہائوس آف کامنز) فیصل رشید نے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنی متنوع ثقافت، عظیم قومی ورثہ اور قدرتی حسن کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے کشش رکھتاہے ،پاکستان پرامن اور محفوظ ملک ہے ،چاہتے ہیں برطانیہ پاکستان کے حوالے سے اپنی ٹریول ایڈوائزری کا ازسرنو جائزہ لے ،سکیورٹی صورتحال کی بہتری اور ملک میں امن کا قیام پاکستان کی مسلح افواج ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ، برٹش ائیرویز کا دس سال بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن بحال ہونا عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے ۔برطانوی پارلیمنٹ کے رکن نے وزیر اطلاعات کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہائوس آف کامنز لندن میں کشمیر کانفرنس کے حوالے سے آگاہ کیا۔