لندن ( نیٹ نیوز، آ ن لا ئن ) برطانیہ کی کاؤنٹی ایسیکس میں کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسٹرن ایوینیو کے واٹر گلیڈ پارک کے پاس کنٹینر سے ملنے والی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولنسز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ڈرائیور کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اسی نے ان افراد کو قتل کیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق یہ کنٹینر ہفتے کے روز بلغاریہ سے ہولی ہیڈ کے راستے برطانیہ میں داخل ہوا تھا ۔ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وہ کنٹینر سے لاشیں ملنے کے واقعے پر بہت افسردہ ہیں۔ میری تمام در ہمدردریاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔