لندن (اے ایف پی) برطانیہ میں 50 پاؤنڈ کے نئے نوٹ پر دوسری جنگ عظیم کے ہیرو اور عظیم ریاضی داں ایلن ٹورنگ کی تصویر چھاپی جائیگی۔ ٹورنگ نے جنگ کے دوران نازیوں کے ملٹری کمیونی کیشن کوڈز کو توڑنے میں مدد کی تھی جس کی وجہ سے اتحادی افواج کو نازیوں کے متعلق بے پناہ انٹیلی جنس معلومات ملیں ۔ اور ان معلومات نے جنگ کا پانسہ پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔ کہا جاتا ہے کہ ٹورنگ نے دوسری جنگ عظیم کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔بینک آف انگلینڈ نے بیان جاری کیا کہ نئے نوٹ پر تصویر کیلئے ایلن ٹورنگ کا نام منتخب کیا گیا ہے۔