لندن (ویب ڈیسک) یوں تو خطروں سے کھیلنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم بعض افراد اپنا یہ شوق کچھ اس طرح پورا کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پاتے ۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔ خطروں کا کھلاڑی ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے برطانیہ کے ملک ویلز کے سنوڈن نامی بلند و بالاپہاڑکے سرے پر پہنچ گیا ۔سر پھرے نوجوان نے ہزاروں میٹر بلند پہاڑ سے نہ صرف چھلانگ لگاتے ہوئے کرتب بازی کا شوق پورا کیا بلکہ بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی زمین پر لینڈ کرگیا اور اپنے اس ایڈونچر کو خوب انجوائے کیا۔