لندن (این این آئی)ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کی پوتی اور شہزادی کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو ڈیوک آف یارک کی بیٹی شہزادی یوجینی کے ہاں 2021 کے آغاز میں نئے مہمان کی آمدمتوقع ہے ۔برطانوی شاہی خاندان کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہزادی یوجینی کی حاملہ ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شہزادی یوجینی اور مسٹر جیک بروکس بینک یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوش ہیں کہ 2021 کے اوائل میں ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔دوسری جانب شہزادی یوجین نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ننھے مہمان کی آمد پر بے چین دکھائی دیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں بچوں کے جوتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور جیک 2021 کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔