لنکا شائر (نیٹ نیوز) برطانیہ کے شہر لنکا شائر میں پولیس نے مسجد کی دیوار پر متعصب اور نسل پرستانہ جملے لکھنے والے شخص گرفتار کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 47 سالہ ملزم نے جمعہ کی رات مسجد سلام کی دیوار پر پاکستانیوں سے متعلق نسل پرستانہ جملے لکھے تھے ۔مسجد انتظامیہ نے تمام جملے مٹا دئیے ،جسکے بعد ملزم نے ہفتہ کی رات کو مزید جملے لکھے ۔پولیس نے ملزم کا معائنہ کرنے کے بعد مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔چیف انسپکٹر گرے کرویو نے کہا کہ میں خاص طور پر عبادت گزاروں (مسلمانوں) کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ ہم مذکورہ معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں، یہ عمل ناقابل برداشت ہے ۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں گشت بڑھا دیا ہے ۔