فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کافی اچھے ہیں اب برطانیہ کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کرے ، ان خیالات کا اظہار برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے ایم این اے میاں فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں(باقی صفحہ5نمبر39) نے مزید کہا کہ میں نو منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد دینا چاہتی ہوں۔ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں بہت سی قربانیاں دیں ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی اور مالی نقصان برداشت کیا ہے ۔ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان اور برطانیہ میں قیدیوں کے تبادلوں کا سلسلہ نہیں تھا لیکن اب ممکن ہے کہ ایک ایسا سسٹم بن جائے گا کہ قیدیوں کا تبادلہ ہو سکے ۔ ایم این اے میاں فرخ حبیب نے کہا کہ جو لوگ پیسہ لوٹ کر برطانیہ لے کر گئے ہیں ان کو واپس لانے کے لیے کام جاری ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں کسی معاملے پر اکٹھی نہیں ہوئیں تو اب کیا اکٹھی ہو سکتی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔ زرداری کے فرنٹ مینوں نے کرپشن کی، آصف علی زرداری کی آخری آرام گاہ بھی اڈیالہ جیل ہے ۔