لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نیل کیمپ بیل نامی شخص نے سائیکل کو یوں دوڑایا کہ جیسے فراری ہو اور 174.339میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سائیکل چلا کر گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا۔نیل نے اپنے اس کارنامے کے لیے اپنی تھری ڈی پرنٹڈ سائیکل کو ایک کار سے منسلک کر کے ساتھی کی مدد سے کھینچا۔پھر سائیکل کو تیز ترین رفتاری سے دوڑا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جسے جلد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جائیگا۔