بیجنگ(نیٹ نیوز) دودھ کی طرح سفید برف کی چادر پر سیر و تفریح کی تو کیا ہی بات ہے لیکن اگر اس کے ساتھ ساتھ آسمان سے برف بھی گر رہی ہو تو انسان تو انسان جانور بھی خوب لطف اْٹھاتے ہیں۔چینی صوبے Hubei میں حال ہی میں ہونیوالی برف باری سے جہاں پورا علاقہ سفید رنگ میں ڈوبا ہوا دکھائی دے رہا ہے وہیں Chinongya نیشنل پارک میں موجود پانڈا بھی اس دلکش و حسین برفیلے موسم سے لطف اندوز ہورہا ہے ۔ نیشنل پارک میں درختوں پر لوٹ پوٹ ہوتے اور برف میں کھیلتے ہوئے پانڈے جی جہاں برف سے کھیل رہے ہیں وہیں سنہرے بندر بھی شاخوں پر بیٹھے سہانے موسم میں جی بہلا تے دکھائی دئیے ۔یہ منچلا پانڈااور بندر کبھی ڈھلوان سے سرکتے ہوئے تو کبھی پودوں میں اُلجھتے ہوئے برف پر لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں تو کبھی سرد اورخوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو کر زندگی جینے کا فن بتا رہے ہیں ۔