ٹوکیو( ویب ڈیسک) جاپان میں پکڑا جانے والا ایک برفانی کیکڑا 46 ہزار ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوا ہے جو تقریباً 72 لاکھ روپے بنتا ہے ۔ اس بات کااعلان پریفیکچر کی فشریز ایسوسی ایشن نے کیا۔ جاپان کی ٹوٹٹوری پریفیکچر فشریز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ 2.7 پاؤنڈ کا اٹسوکیبوشی کیکڑا ماہی گیری کے موسم کے آغاز پر پکڑا گیا۔اسے ٹوٹٹوری بندرگاہ پر موسم کی پہلی نیلامی میں فروخت کیاگیا۔ اس کیکڑے کے لیے 46 ہزار ڈالر کی بولی لگی۔یہ کیکڑا ٹوکیو کے ایک ریسٹورنٹ نے خرید اہے ۔ پچھلے سال بھی اسی جگہ پر ایک کیکڑا 18 ہزار 300 ڈالر میں فروخت ہوا تھا، جس کی فروخت نے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے برفانی کیکڑے کی72لاکھ روپے میں نیلامی پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے اور مختلف تبصرے بھی کئے ہیں۔