پنسلوانیا(ویب ڈیسک) برقی گاڑیوں کی ایک بڑی مصیبت یہ ہے کہ ان کی بیٹریاں چارج ہونے میں تو بہت وقت لیتی ہیں اور خالی بہت جلدی ہو جاتی ہیں ۔ لیکن اب بیٹری کے نئے ڈیزائن کی بدولت برقی کاروں کی بیٹریوں کو چارج کرنا بہت آسان ہوجائے گا اور اس میں صرف دس منٹ لگیں گے۔اس اختراع میں بیٹری کا ایک نیا ڈیزائن بنایا گیا ہے جو اندرونی ری ایکشن کی شرح کو بڑھاتا ہے تاہم اس عمل کے لیے بیٹری کو اضافی گرمی دی جاتی ہے۔ بیٹری کی سست رفتار چارجنگ ہی الیکٹرک کاروں میں عدم دلچسپی کی وجہ بن رہی ہے۔ اگر کار کی بیٹری 80 فیصد تک چارج ہوجائے تو وہ اوسطاً 300 کلومیٹر دوری تک جاسکتی ہے۔