تجزیہ:ڈاکٹرقیس اسلم ہر نئی حکومت پہلے سال ٹیکس لگاتی ہے ، پی ٹی آئی حکومت نے کوئی نیا کام نہیں کیا،ن لیگ کی حکومت نے بھی پہلے سال ٹیکسوں کی بھر مار کی تھی،ٹیکس لگانا یا مہنگائی کا بڑھنا مسئلہ نہیں، اصل مسئلہ ملک میں فی کس آمدن میں اضافہ کرنا ہے ،اگر ایکسپورٹ بڑھتی ہے ، روز گار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں تو نئے ٹیکس بوجھ محسوس نہیں ہوں گے ،حکومت نے نان فائلر کو پراپرٹی خریدنے کی اجازت دی ہے جس سے پی ٹی آئی کا کرپشن فری نعرہ متاثر ہوگا جبکہ حکومت کو چاہئے تھا کہ فائلر کیلئے سہولیات پیدا کرتی،حکومت کو چاہئے تھا کہ فرٹیلائزر سیکٹر کو سستی گیس مہیا کرتی۔انہوں نے کہا بجٹ میں امیر کے ساتھ ساتھ غریب پر بھی دباؤ بڑھے گا اور مہنگائی میں اضافہ ہو گا ۔