بیجنگ( اے ایف پی) سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران غیر متوقع طور پر امریکہ کے ساتھ تجارتی تنازعہ کے باوجود چینی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی تنازعہ کے بعد پہلے چھ ماہ کے دوران چین کی برآمدات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ تاہم جولائی کے دوران چینی برآمدات میں 3.3فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ یارد رہے کہ دوسری سہ ماہی کے دوران چینی معیشت سست روی کا شکار ہوئی تھی ۔