اسلام آباد( آن لائن )رواں مالی سال کے دوران برآمدات پر عائد انکم ٹیکس محصولات میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔لارج ٹیکس پیئرز یونٹ (ایل ٹی یو) کراچی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 2019-20 برآمدات پر انکم ٹیکس وصولیوں کا حجم 4 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا حجم 2.94 ارب روپے رہا تھا۔