واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کا انتخاب کرنے کیلئے ریاست نیواڈا کاکس میں برنی سینڈرز میدان مار کر مضبوط ترین ڈیموکریٹ امیدوار بن گئے ہیں۔اس سے قبل اینٹی اسٹیبلشمنٹ برنی سینڈرز نیوہیم شائر پرائمری جیتنے میں بھی کامیاب رہے تھے ۔دوسری جانب سابق نائب صدر جوبائیڈن پھر سے ابھر کرسامنے آئے ہیں، انہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔آئیواکاکس جیتنے والے بڈاجج کی پوزیشن نیواڈا میں کمزور ہوگئی ہے جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔