لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے کہاہے کہ بروقت عام انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم رہے گی۔گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثارنے لاہور کے حلقہ این اے 130 کے پولنگ سٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔چیف جسٹس نے پولنگ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے وی آئی پی راستے سے لے جانے پر سٹاف کی سرزنش کر دی۔اس موقع پر میڈیا سے مختصرگفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے مزید کہا کہ25 جولائی پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کا دن ثابت ہوا۔