لاہور(نامہ نگار خصوصی)برکی کے علاقہ میں پانچ افراد کے قتل کیس میں ملزمان کی جانب سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست انسداد دہشتگردی کورٹ میں دائر کردی گئی۔ انسداد دہشتگردی کورٹ میں برکی میں 5افراد کوقتل کر نے کے کیس کی سماعت ہوئی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ کیس ذاتی دشمنی کا ہے ، ا س پر دہشتگردی کی دفع نہیں لگتی، درخواست ضمانت کوسماعت کیلئے سیشن کورٹ بھجوایا جائے ۔ واضح رہے کہ رواں ماہ برکی میں دیرینہ دشمنی پرلاٹھی گروپ نے شاتر گروپ پر اندھا د ھند فائرنگ جس کے باعث شاتر گروپ کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، پو لیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیاتھا۔