اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر،این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے ،وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے ،کمیٹی 45 روز میں اس کے جوابات دے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن کا مقصد ہر پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرکے نیب کو دبائو میں لانا ہے ،اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے ،وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے ،کمیٹی 45 روز میں اس کے جوابات دے گی۔ انہوں نے کہا جو چیز ان کو سوٹ کرتی ہے ،یہ اس کو علیحدگی میں دیکھنا چاہتے ہیں ،ہم براڈ شیٹ کی مکمل انکوائری چاہتے ہیں ،یہ معاملہ 2000 میں شروع ہوکر ابھی منتج ہوا،اس میں نیب، وزراء جو بھی تھے ، سب کی انکوائری ہوگی۔علاوہ ازیں شبلی فراز نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس(ر)عظمت سعیدشیخ ہوں گے ۔