ممبئی (نیٹ نیوز) بالی و وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کی فیملی کو کورونا وائرس نہیں ہوسکتا۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ میں نے خود کو خدا کے حوالے کردیا اور اپنی تمام بری عادتیں چھوڑ دی ہیں بس صرف غصہ ہے وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا، میرے حصے کی ویکسین کسی اور کو لگا دی جائے ، میں بس یہ ہی کہہ سکتی ہوں۔راکھی نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ بہت دل دکھتا ہے جب کسی مریض کی لاش کو بے دردی سے جلتے دیکھتی ہوں۔علاوہ ازیں انہوں نے کنگنا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر رد عمل میں کہا کہ اچھا ہوا کنگنا کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا کیونکہ کسی بھی صورتحال میں ملک میں بھائی بھائی کو لڑانا نہیں چاہئے ۔