لاہور (شوبز ڈیسک)سینئر ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے سڑکوں پر بیٹھنے کیلئے بنچ نہ بنانے پر شکوہ کیا ہے ۔ حال ہی میں بشریٰ انصاری اور نعمان اعجاز کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں بشری انصاری خود کو بے گھر کہتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ بشری انصاری سڑک پر آگئیں۔سوشل میڈیا پر آج کل دونوں سپر سٹارز کی غیر ملکی دورے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشری انصاری زمین پر اپنے بیگ کے ساتھ بیٹھی ہیں، اور خود کو بے گھر کہتی ہیں ، ایسے میں ویڈیو بناتے نعمان اعجاز کی آواز آتی ہے کہ پاکستان کا آئیکون سڑک پر آگیا۔جواب میں بشری انصاری کہتی ہیں کہ ان ملکوں میں بڑے بڑے مالز بنادیتے ہیں لیکن بینچز نہیں بناتے کہ بزرگ انسان بیٹھ ہی جائے ۔