لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ وینا ملک کی کامیاب سرجری کراچی میں کی گئی جس کا اعلان اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے ساتھ کیا۔وینا ملک نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے ذریعے اﷲ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے ۔ وینا ملک بریسٹ کینسر میں مبتلا تھی جس کے بارے میں انہیں کچھ عرصہ پہلے ہی پتہ چلا تھا،ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پرآپریشن کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد انہیں ساؤتھ سٹی ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کامیاب آپریشن کیا گیا۔ وینا ملک کا آپریشن ڈاکٹر کوثر نے کیا۔