ٹوکیو( ویب ڈیسک) جب پولیس نے 61 سالہ بزرگ، آکیو ہاتوری کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے سائیکلوں کی ایک دو نہیں بلکہ پوری 159 گدیاں برآمد ہوئیں جن کے بارے میں ہاتوری کا کہنا تھا کہ وہ پیشہ ور چور نہیں بلکہ انہوں نے انتقامی کارروائی کے طور پر یہ گدیاں چوری کی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے جاپان میں ٹوکیو پولیس کو ایک عجیب و غریب شکایت موصول ہوئی تھیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے عمر رسیدہ شخص کو آکیوہاتوری کو گھر سے گرفتار کرکے سائیکلوں کی گدیاں برآمد کی گئیں۔