لاہور(کلچرل رپورٹر) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا کہ ہم تمام محنت کشوں کی تنظیموں کے ساتھ ملکر ضعیف العمری پنشن کیلئے آگہی مہم شروع کررہے ہیں اور ملکی سطح پر اس کے حل کے لئے کام کیا جائے گا۔ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہا کہ کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں محنت کشوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی ترجیح میں ملک کے 7کروڑ محنت کشوں کے لئے کوئی پالیسی نہیں ہے ۔ برابری پارٹی پاکستان کی سینئر وائس چیئرپرسن ڈاکٹر شہناز خاں نے ای او بی آ ئی کے تحت رجسٹرڈ ورکرز کی پنشن میں فوری اضافہ کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ورکرز کو اس وقت 5250روپے پنشن دی جارہی ہے جو گزر اوقات کیلئے انتہائی کم ہے ۔ پارٹی اجلاس میں ضعیف العمری پنشن ،ای او بی آئی ورکرز کارڈزاور ای او بی آئی کے بجٹ میں ورکرز کی پنشن کے حوالے سے رقم مختص کرنے کے حوالے سے بھی قراردادیں پیش کی گئیں ۔