نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں بس اور جیپ میں تصادم کے باعث 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار جیپ بس سے جا ٹکرائی ۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔