پشاور(آن لائن)بی آر ٹی منصوبے ریچ ٹو پر گارڈر رکھنے کاعمل مکمل ہو گیا ہے اور نوتھیہ روڈ کوعام ٹریفک کے لئے ترجمان کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد کھول دیا جائے گا، بی آر ٹی منصوبے پر نئی صوبائی حکومت نے کام مزیدتیرکرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،منصوبے میں کنسٹرکشن کمپنیاں اعلیٰ اور بین الاقوامی میٹریل استعمال کر رہی ہیں،ریچ ون پر جی ٹی روڈ پر فردوس کے قریب میٹرو بس کے لئے ٹریک تعمیر کرنے کا مرحلہ بھی شروع ہو گیا ہے ، ریچ تھری پر ٹریک تقریباً مکمل ہوچکا ہے ، منصوبے پر کنسٹرکشن کمپنیاں اپنے مقرر کردہ ہدف سے پہلے کام مکمل کرنے کی کو شش کر رہی ہیں،ریچ ٹو پر گارڈر رکھنے کاعمل مکمل ہونے کے بعد گلبہار میں پل کی تعمیرکا پہلا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے اور اب گارڈررکھنا شروع کردیا،ریلوے سٹیشن سے ڈبگری تک گارڈر رکھنے کامرحلہ عید کے بعد شروع کردیا جائے گا،منصوبے پر پہلے فیز پر کام مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے آخر سے ابتدائی مرحلوں میں آزمائشی بنیادوں پر گاڑیاں چلائی جائیں گی۔