لاہور (کلچرل رپورٹر،نیٹ نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنی زندگی مذہبی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی میرے لئے ماں سے بڑھ کر ہیں۔ سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات د یتے ہوئے نور بخاری نے وزیراعظم کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی اور اپنے شوہر سے متعلق بات کی۔ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے نور بخاری کا کیا تعلق ہے ؟جس کا جواب دیتے ہوئے نور بخاری نے لکھا کہ وہ میر لیے ماں سے بڑھ کر ہیں ۔سابق اداکارہ نے ماضی میں یہ بتایا تھا کہ وہ اپنے ایک عزیز کے توسط سے بشریٰ بی بی سے ملی تھیں جس سے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں آئی تھیں۔ایک اور صارف کے شوہر سے متعلق سوال پر نور بخاری نے بتایا کہ شوہر عون چوہدری سیاست سے وابستہ ہیں۔