اسلام آباد،فیصل آباد،لاہور،ملتان،( نیٹ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک ،سٹی رپورٹر،صباح نیوز،سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بشری بی بی اور ارسلان خالد سے متعلق آڈیو ٹیپ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہاہے گھریلو خواتین سے متعلق زبان ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش ہے ،یہ لوگ آگ سے کھیل رہے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک کے حوالے سے لیگی وزرا کی نیوز کانفرنس پر جوابی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے کہاخواتین کے بارے میں مسلم لیگ ن کا سٹرٹیجک میڈیا سیل آرمی چیف کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہا ہے ، یہ ثابت کرنے کی کوشش جاری ہے کہ عمران خان فوج کے مخالف اور یہ بہت قریب ہیں،شہباز شریف کے فون کا ڈیٹا ہی آپکے سامنے رکھ دیں تو آپکے کانوں سے دھواں نکلے گا۔ وقت بہت جلد بدل جاتا ہے اور بدل جائے گا، اگر ڈی سی ہم نے پیسے لیکر لگائے تھے تو آج وہ کہاں لگے ہوئے ہیں؟،آج کا سیکرٹری خارجہ کون ہے ؟، بتا دیں توشہ خانہ کا انچارج سیکرٹری کابینہ ہوتاہے ، سیکرٹری کابینہ آج بھی وہی ہے ،یہ اس لئے ہے کہ وہ ٹھیک ہے تو ہے ،5 ارب ڈالر آپ 20 ارب ڈالر میں میں سے کھا گئے تھے جس کی وجہ سے بجلی بن نہیں رہی، آپ سے گیس بن رہی ہے نہ بجلی ،اب یہ کہتے ہیں آئی ایم ایف عمران خان پر یقین نہیں کر رہا ہم پر کرتا ہے ،ایک طرف آئی ایم ایف جانا سازش اور آپ جائیں تو بڑی کامیابی ہے ،کچھ مزید معلومات لائیں گے کہ ٹوئٹ کرنے اور ری ٹوئٹ کرنے کے کتنے پیسے ملتے ہیں،فہد حسین صحافیوں کا دھبہ ہیں، آپکا قانونی طریقے سے احتساب کرینگے ،تحریک انصاف کے آخری سال میں ایف بی آر نے وصولیوں کا نیا ریکارڈقائم کیا، شکریہ عمران خان ،شکریہ شوکت ترین ۔ویل ڈن ایف بی آر، ویل ڈن تحریک انصاف معاشی ٹیم، آپکی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ فرخ حبیب نے کہاعمران خان پر ذاتی نوعیت کے حملے کئے جارہے ، شہباز شریف نے آکر ملک میں تباہی پھیلائی، امپورٹڈ حکومت کے آتے ہی برآمدات نیچے چلی گئیں،ہر شعبے کا براحال ہوگیا، ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند، ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ، لوگ کرپٹ لوگوں سے نجات چاہتے ہیں، عمران خان کی کال پر عوام باہر نکلے ، سائنسدانوں کا تجربہ بری طرح ناکام ہوچکا، ہوش کے ناخن لیں، فوری انتخابات کرا کے ملک کو استحکام کی طرف لے کر جائیں،اب کہتے ہیں تنگی کا ناچ نچایا جارہا، امریکی ڈگڈگی پر ناچنے کا فیصلہ آپ کااپنا ہے ، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت ہوگی، دھاندلی نہیں کرنے دیں گے ،آپ عوام میں نہیں جاسکتے اس لئے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی معطل ہوچکی، چوروں کو ریلیف عوام کو تکلیف دی جارہی ہے ، نالائق اعظم نے جو تباہی مچائی لوگوں سے ڈھکی چھپی نہیں،یہ تباہی حکومت ہے جس نے 4ہفتوں میں پٹرول 100روپے مہنگا کردیا،یہ خود نااہلوں کے سب سے بڑے بادشاہ ثابت ہوئے ،عمران خان نے توشہ خانہ سے قانونی تقاضے پورے کرکے تحائف لئے ۔ فیاض چوہان نے کہا آڈیو اور ویڈیو لیک کرنے والی سیاست عمران خان کے مشن کا راستہ نہیں روک سکتی۔پریڈ گرائونڈ کا کامیاب جلسہ آڈیو لیک کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے ، 2 پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی، غیر قانونی اور غیر انسانی ہے ۔ امریکی سازش کا شکار ہونے والے لوٹے غدارنہیں تو کیا ٹیپو سلطان کہلائے جائیں۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہاامپورٹڈ حکمرانوں سے قانونی، سیاسی، اخلاقی، میڈیا سمیت ہر میدان میں جنگ کریں گے ۔ 20 نشستوں کے ضمنی انتخابات کو پنجاب حکومت نے اپنی انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر صاحبان کو ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں 20کی 20 نشستیں چاہئیں،عوام میں عمران خان کے لئے جوش، جذبہ، جنون پایاجاتاجبکہ امپورٹڈ حکمرانوں کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے ۔