لاہور(سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان شتوکان کراٹے فیڈریشن کے جنرل کونسل اجلاس میں چار سال کیلئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ محمد بشیر بٹ صدر جبکہ محمد شاہد عتیق سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ۔ شہزاد احمد سینئر نائب صدر، شوکت جہانگیر، شبانہ اختر، اجے کمار، جمعہ مغل، جلال خان، شائستہ قیصر نائب صدور منتخب ہوگئے۔