ملتان(نمائندہ 92 نیوز)ملتان میں دو سہیلیوں نے ایک دوسرے کوسوتن بنا لیا،بصارت سے محروم ظفر اقبال سے شادی کر کے ایک ہی گھر میں ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہیں ،ظفر اقبال جو بصارت سے محروم ہیں ،مگر اسکی بیوی نادیہ نے دوستی کی ایسی لازوال داستان رقم کی کہ دنیا کو حیران کر دیا، نادیہ نے اپنے شوہر سے اپنی سہیلی رمشا کی شادی کرا کر سوتن بنا لیا ،سوتن ہونے کے باوجود ان کی محبت ایسی کہ ایک دوسرے کو کھانا کھلانا اور ہنسنا مسکرانا ہی اب انکی زندگی ہے ،اور یہ چھوٹا سا خاندان دنیا کے لئے مثالبن چکا ہے ،دونوں سہیلیوں نے شوہر سے زندگی بھر ساتھ دینا کا وعدہ کیا ہے ،ظفر اقبال محکمہ ایجوکیشن میں درجہ چہارم کا ملازم ہے ،کم آمدنی کے باوجود دونوں بیویوں کو خوش رکھا ہوا ہے ،2004ء میں ظفر اقبال حادثاتی طور پر اپنی بصارت کھو بیٹھا تھا ،اب ظفر اپنی دونوں بیوں کے ہمراہ بھکر میں رہائش پذیر ہے جبکہ ظفر کی پہلی بیوی سے ایک بیٹی بھی ہے ۔