لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 19 سالہ پاکستانی نژاد نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اولڈہم میں چیویٹ ایونیو میں پیش آیا جہاں نوجوان کو چاقو کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ، ابتدائی طور پر واقعہ کی وجہ دو گروپوں میں جھگڑے کو قرار دیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے ایمرجنسی نمبر پر کال موصول ہونے کے بعد فوری طور پر ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور خون میں لت پت نوجوان کو ایمبولینس کے ذریعے مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ چل بسا۔