واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا کی سڑک پر دلچسپ صورتحال اْس وقت دیکھی گئی جب بطخ کی فیملی آزادی سے گھومتی دکھائی دی۔یہ مناظرامریکی ریاست مین میں دیکھے گئے جہاں درجنوں بطخیں بیچ سڑک پر آگئیں اور چہل قدمی کرتی دکھائی دیں۔یوں گھومتی بطخ کی فیملی کوسڑک پار کرنے میں مشکل پیش آئی تو وہاں موجود ڈرائیورز نے گاڑیاں روک دیں جبکہ کچھ نے گاڑی سے اْتر کر بطخوں کی رہنمائی کی جس کے باعث وہ اپنی منزل کی جانب چلی گئیں۔