لندن(نیٹ نیوز) برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بطور شاہی ماں اپنا کردار پوری طرح سے ادا نہیں کر پارہیں۔برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں میگھن مارکل ایک انٹرویو کے موقع پر آبدیدہ ہوگئی تھیں جس کی تصاویر اب سامنے آئی ہی اور شہزادی نے اعتراف کیا کہ وہ خود کو ٹھیک نہیں سمجھتیں۔رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑے کی زندگی پر بنائی جانے والی ڈاکیومنٹری کی ریکارڈنگ کے دوران ایک منظر عکس بند کراتے ہوئے میگھن مارکل کو رونا آگیا تھا۔ برطانوی شہزادی نے اب اپنے رونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں شاہی ماں کی حیثیت سے کردار ادا نہیں کر پارہی، ماضی کے مقابلے میں اب زندگی بہت زیادہ تبدیل ہوگئی۔ میگھن مارکل