کراچی(سٹاف رپورٹر)ملیرکے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں13جنوری2018میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کیے جانے والے نقیب اﷲ کے والدمحمدخان نے کہاہے کہ بطورملزم(ریٹائرڈایس ایس پی) راؤ انوار کوجس طرح پروٹوکول دیاگیا،اس سے مایوسی ہورہی ہے لیکن ہم امیدکادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے ،میبنہ پولیس مقابلے میں قتل نقیب اﷲ محسودکی پہلی برسی اتوارکو سہراب گوٹھ علی ٹاؤن میں منائی گئی۔اس موقع پرقرآن وفاتحہ خوانی کی گئی،برسی کے موقع پرنقیب اﷲ کے والدمحمدخان نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آخری سانس تک بیٹے کیلئے انصاف کی جدوجہدکروں گا۔نقیب میرانہیں پوری قوم کابیٹاتھا،ہم امیدکادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے ،نقیب اﷲ کے والدمحمدخان نے کہاکہ ہم نقیب کیلئے کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔