کراچی ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران ہی سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم کی زندگی پر مشتمل فلم "اکرم : ایک دور"کا اعلان کردیا گیا، یاد رہے کہ جیسے ہی وسیم اکرم کی زندگی سے متعلق اس فلم کا اعلان کیا گیا، سٹیڈیم شائقین کی تالیوں سے اور خوشی سے لگائے گئے نعروں سے گونج اٹھا۔