نیویارک(نیٹ نیوز) ہالی و وڈ کامیڈین، پروڈیوسر و ڈائریکٹر 81 سالہ بل کوسبی ریپ اور جنسی جرائم کے تحت ملنے والی سزا اور جرمانے کے خلاف اپنی اپیل سے محروم ہوگئے ۔ بل کوسبی اس وقت جیل میں ساڑھے تین سال کی سزا کاٹ رہے ہیں، امریکی عدالت نے انہیں گزشتہ برس اپریل میں جیل اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔بل کوسبی پر کم سے کم 60 خواتین و اداکاراؤں نے کافی عرصے تک جنسی طور پر ہراساں کرنے ، ریپ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات عائد کیے تھے ۔پنسلوانیا کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے انکی سزا برقرار رکھی اب وہ اس سزا کیخلاف سپریم کورٹ جا سکتے ہیں ۔