لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو کپ 2019ء بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل کی ٹیم نے جیت لیا، فائنل میں گارڈ گروپ /ڈیسکون کسٹرکشن کمپنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پولو کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ بخت ہاشم جواں ، لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغا مرتضیٰ، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا، فہد سیف، حمزہ توقیر، مہر خان و دیگر موجود تھے ۔ جیتنے والی ٹیم کی طرف سے حمزہ مواز خان نے آٹھ خوبصورت گول سکور کیے ۔ اس کے علاوہ احمد بلال ریاض نے دو گول کیے ۔ ہارنے والی گارڈ گروپ/ ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے چارجبکہ تیمور علی ملک اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔