واشنگٹن(نیٹ نیوز) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنے متعلق کورونا وائرس کے حوالے سے سازشی نظریات پر شدید حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں عجیب و غریب اور شیطانی سازشی خیالات پر دنگ رہ گیا تھا تاہم میں جاننا پسند کروں گا کہ اس کے پیچھے کون تھا۔ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا میرے اور امریکہ کے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کے حوالے سے لاکھوں پوسٹس اورعجیب سازشی خیالات ممکنہ طور پروائرل وبا اور سوشل میڈیا کے عروج کا جزوی حصہ ہیں۔ کوئی بھی یہ پیشگوئی نہیں کرسکتا تھا کہ میں اور ڈاکٹر فاؤچی ان شیطانی خیالات میں اتنے زیادہ نمایاں ہوں گے ، تاہم مجھے توقع ہے کہ یہ معاملہ جلدختم ہوجائیگا۔بل گیٹس نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا لوگ واقعی اس پر یقین رکھتے ہیں؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دورمیں ایسامحسوس ہوتا تھا کہ صرف حکومت میں ہی دانشمند افراد موجود ہیں، باقی کسی کی اہمیت نہیں، تاہم میں جو بائیڈن کی ٹیم کے انتخاب پر پرجوش ہوں۔