لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار بلال عباس خان کو گلوبل ایشین سٹارز کی ٹاپ 30کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے ، ٹاپ تھرٹی سلیبریٹیز کی یہ فہرست برطانیہ کے مقامی اخبار کی جانب سے شائع کی گئی ہے ۔ اس کارنامے پر بلال عباس خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید محنت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹاپ 30گلوبل ایشین سٹارز میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز ہے ، اور یہ سب میرے پرستاروں کی محبت اور حیرت انگیز ہدایت کاروں اور مصنفوں کی محنت میرے لیے اس مواقع کا ذریعہ ثابت ہوئی ہے ، بلال عبا س کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور منفرد کہانیوں کا حصہ بننے کی کوشش کرتاہوں۔ ، اور میں یہ وعدہ کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس کو بڑھانے کی ہرممکن کوشش کرتا رہوں گا ۔