کراچی(شوبز ڈیسک) اداکار بلال عباس خان نے اداکار نعمان اعجاز کو مشعل راہ اور اداکاری کی درس گاہ قرار دیدیا۔بلال عباس نے انسٹا گرام پر نعمان اعجاز کے ہمراہ ماضی کے مشہور ڈرامے ’او رنگریزہ‘ کی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی۔کیپشن میں نعمان اعجاز کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ ’او رنگریزہ‘ کی شوٹنگ کے دوران نعمان اعجاز صاحب واحد شخص تھے جنہوں نے مجھے بتایا کہ ڈائیلاگ بولنے سے زیادہ کس طرح توجہ کے ساتھ تاثرات دینے ہیں اور بہت کچھ کہا ۔