کراچی(سٹاف رپورٹر، 92 نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے 300 ارب اورحکومتِ سندھ کی جانب سے 800 ارب مختص کیے جانے کوشہرِ قائد کی ڈویلپمنٹ کے لئے ایک اچھاآغازقراردیتے ہوئے کہاہے کہ درپیش مسائل کے حوالے سے سندھ وفاق کی جانب دیکھ رہا ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ماڑی پور اور ہاکس بے کے دورے کے دوران سیلاب متاثرین و کارکنان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے حالیہ بارشوں کی صورتحال کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کردیا،