لاہور( خبرنگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کادورہ لاہور ناکام ہوگا ، لاہور سے کوئی بھی آصف زرداری کے لئے سڑکوں پرنہیں نکلے گا نادان اپوزیشن شور مچارہی ہے ، احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن جہاں احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں لیا گیا حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ کرپٹ عناصر کو عوام سے زیادہ اپنے مفادات عزیز ہیں، مقدمات کا سامنا کرنے والے بدعنوان کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ متعلقہ ادارے کریں گے ۔ اپوزیشن کا کرپٹ ٹولہ مال بچائو تحریک چلانے کی خواہش رکھتا ہے ۔ پرامن احتجاج اپوزیشن کا حق لیکن حکومت انتشار کی اجازت کبھی نہیں دے گی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جنہوں نے اسمبلی کے فلور پر پاسداری کا حلف اٹھایا ہے لندن میں سرعام ایک مفرور کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کی۔ ان پر اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ انہیں اے پی سی کے اندر چھپنے نہیں دیں گے ۔