اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ بلاول مرد ہے ، وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتا ،مریم نواز کی گرفتاری زیادتی ہے ۔انہوںنے پارلیمنٹ میںمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو میںکہا حکومت کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے ،مریم کو گرفتار کر کے کیسے امید رکھ سکتے ہیں کہ ن لیگ آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی؟ سیاست کریں لیکن بہنوں بیٹیوں کو بلیک میل مت کریں۔