اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے کہاہے کہ نیب پھوپھو کو گرفتار کرتا ہے "پرچی والا حادثاتی چیئرمین" بجٹ پر تبصرے شروع کردیتا ہے ، اس "پرچی والے " کی گفتگو اور بیانیہ دونوں ہی کنفیوژ ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کا ردعمل جاری کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد بلاول کے تقریر نویس کی مشکلات بڑھ گئیں، جو تقریر بلاول کو بجٹ پر یاد کروائی گئی وہ انہوں نے پھوپھی کی گرفتاری پر کرڈالی۔انہوں نے کہاکہ بجٹ کیلئے اب نئی تقریر لکھنی اور رٹوانی پڑیگی، فریال بی بی کو کسی سیاسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا گیا، فریال تالپور کو انکل نواز شریف کے دورِ حکومت میں بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کے مقدمے میں تحویل میں لیا گیا۔مراد سعیدنے کہاکہ "پرچی والے حادثاتی چیئرمین"، انکے والد اور انکی پھوپھو کسی کے پاس بھی اس لوٹ مار کا جواب نہیں، حادثاتی چیئرمین" دھمکیاں بعد میں دیں پہلے اپنے بڑوں کی لوٹ مار کا جواب دیں۔ مراد سعید