لاہور(بابر علی) بلدیا تی حکومتوں کی جانب سے نا مکمل کوائف بھیجنے کا رجحان ، محکمہ بلدیات نے بلدیا تی نمائندوں کے انتقال، استعفیٰ اور تحریک عدم اعتماد کے کوائف بھیجوانے کا طریقہ کار واضح کر تے ہوئے نا مکمل کوائف کا کیس منسوخ کر نے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ۔ اس حوالے تمام ڈپٹی ڈائریکٹر ز لوکل گورنمنٹ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت صوبہ بھر کی بلدیا تی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ بلدیا تی حکومتوں کی جانب سے نا مکمل کوائف بھیجوانے کا رجحان موجود ہے ، نا مکمل کوائف کو منسوخ تصور کر کے مراسلہ کے تحت واضح کیے گئے طریقہ کار کی پیروی کی جائے ۔ بلدیا تی نمائندہ کے انتقال کی صورت میں متعلقہ سیٹ پر انتخاب کے لئے بلدیا تی نمائندہ کی قومی شناختی کارڈ کی کاپی، کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، سیٹ پر کامیابی کا نوٹیفکیشن بھیجا جائے ، یو سی چیئر مین کے انتقال کی صورت میں کوائف کے ساتھ وائس چیئر مین کے شناختی کارڈ کی کاپی لازمی قرار دی گئی ۔ استعفیٰ کی صورت بلدیا تی نمائندہ کو شناختی کارڈ کی کاپی، ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ ،سیٹ پر کامیابی کا نوٹیفکیشن اور متعلقہ ہاؤس کی قرار داد لازمی قرار دی گئی ہے ۔ اسی طرح تحریک عدم اعتماد کی صورت میں منظور کی گئی قرار داد ، نمائندہ کی کل تعداد ، عدم اعتماد کے اجلاس کی تعداد ، متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کا اجلاس بلانے کا منظور کر دہ نوٹس ،تحریک عدم اعتماد رولز 2018کے تحت دو تہائی کی اکثریت کا ڈیکلریشن لازمی ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں سے مذکورہ بالا معاملات کے لئے نا مکمل کوائف بھیجوانے کا رجحان تھا، جس کی حوصلہ شکنی کے لئے اب سختی سے طریقہ کار پر عمل درآمد کر نے کا حکم دیا گیا اور خلاف ورزی کی صورت میں کیس فوری منسوخ ہو گا۔