مکرمی !پولیس، صحت، تعلیم،روزگار،پینے کا صاف پانی کی غرض کہ عوام کی روزمرہ کی ضروریات اور سہولیات کا ہر شعبہ یونین کونسلز کے زیر سایہ کام کر تاہے اور یوں حکومتیں صیح معنوں میں عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کر تی ہیں اور نظام حکومت احسن طریقے سے چلاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتماد حکومت پر 100% قائم رہتا ہے۔ پاکستان کی گزشتہ حکومتوں نے پہلے تو بلدیاتی انتخابات نہ کروائے گئے اور جب سپریم کورٹ کے دباؤ کے تحت انتخابات ہوئے تو منتخب کردہ نمائندوں کو بے آسرہ چھوڑے رکھا اور فنڈکا اجرا نہ کیا گیا چناچہ جیسے کہ پانی کی لائنیں،گلی محلوں میں نالی پکی کرانی ہو یا محلے میں سیورج کا کھڑا پانی نکلوانا ہو تو اپنے علاقے کے ایم پی اے،ایم این اے کو ڈھونڈے جو اسے انتخابات سے پہلے ملتا ہے وہ بھی اس وقت جب وہ فنڈ پر ہاتھ منہ صاف کر کے ڈکار لے چکا ہوتا ہے دنیا میں کہی چلے جائیں باعزت معاشروں میں ایسا نہیں ہوتا عوام شدید پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں حکومت سے اپیل ہے کہ عوامی مسائل پر نظر ثانی کرے او ر بلدیاتی نظام بہتر بنائے جس سے عوامی رائے بہتر انداز میں قائم ہوسکے۔ (علی رضا رانا)