کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) بلوچستان میں پولیو کے 2نئے کیس سامنے آگئے ہیں،جس سے صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 9اورملک بھر میں 111ہوگئی ہے ۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بدھ کو مستونگ میں 14ماہ کی بچی اور ڈیرہ مراد جمالی میں 16ماہ کے بچے میں پولیو وائس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ان بچوں کے والدین نے انسداد پولیو قطرے پلانے سے انکارکردیا تھا۔