کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کاآئندہ مالی سال برائے 2019-20ء کا419.922بلین روپے بجٹ پیش ،بجٹ میں مجموعی طورپر48.208بلین روپے خسارہ ظاہر کیاگیاہے ،اس کے علاوہ آئندہ مالی سال میں محکمہ تعلیم ،صحت اور لیویز وپولیس میں مجموعی طورپر 3226نئی آسامیاں پیدا کی جارہی ہیں ،بجٹ میں سب سے زیادہ تعلیم جبکہ اس کے علاوہ صحت ،امن وامان ،توانائی ،آب پاشی پر بھی توجہ دی گئی ہے ،قومی شاہراہوں پر حادثات کے خطرات سے نمٹنے کیلئے 370ملین روپے ،قومی شاہراہوں اور نیشنل ہائی ویز پر 21سرکاری ہسپتالوں کے مراکز میں ایمرجنسی وٹراما سینٹرز کا قیام شامل ہیں ،بجٹ میں مالیاتی وفاقیت کی بنیاد پر وفاقی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حکومت بلوچستان بی پی ایس 1تا 16کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصدایڈہاک ریلیف کا اعلان کرتی ہے بی پی ایس 17تا 20تک کے آفیسران کو تنخواہوں میں 5فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا گریڈ21اور22کے صوبائی افسران کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔