کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی میں بھارت کیخلاف دلیرانہ اور کامیاب جوابی کارروائی پرافواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اظہار یکجہتی کی 2 قرار دادیں منظور کر لی گئیں۔اجلاس میں قراردادیں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن دنیش کمار اور جان محمد جمالی نے پیش کیں، جنہیں ایوان نے متفقہ طورپر منظورکرلیا۔